شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے آٹھ سالہ بچے سے زیادتی کے ملزمان کو گرفتار کیا

شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے آٹھ سالہ بچے سے زیادتی کے ملزمان کو گرفتار کیا

شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے آٹھ سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو اوباش ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملزمان بچے کو گلی میں کھیلتے ہوئے ورغلا کر اپنے ساتھ لے گئے اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔ بچے کی چیخ و پکار سن کر اس کے والد موقع پر پہنچ گئے، مگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق، اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی عاطف امیر کے زیر قیادت، اے ایس پی شاہزیب کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ اس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم زین مسیح کو وقوعہ کے ہی دن گرفتار کر لیا، جبکہ دوسرے ملزم اشفاق عرف چھاکو کو ایک روز بعد گرفتار کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔