آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی فائنل کے دوران بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی دوست آر جے مہوش کی میچ دیکھتے ہوئے وائرل ویڈیوز اور تصاویر نے ڈیٹنگ کی افواہیں جنم دی تھیں، جس پر آر جے مہوش نے انسٹاگرام اسٹوری پر ردعمل دیتے ہوئے ان افواہوں کو بےبنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیا۔
آر جے مہوش نے کہا کہ چہل اور ان کی دوستی کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے اور یہ قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص مخالف جنس کے ساتھ نظر آتا ہے، تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ان سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی پی آر کمپنیوں کو اپنا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔دوسری جانب، یوزویندر چہل اور آر جے مہوش کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہوں کے بعد دونوں کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔