کیوبا امریکہ پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے:امریکی ویب سائٹ

 روس اور ایران سے 300 سے زائد جنگی ڈرونز حاصل کرلئے:رپورٹ‘من گھڑت الزام ہے:کیوبا
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی نیوز ویب سائٹ نے خفیہ انٹیلی جینس دستاویزات کے حوالے  سے دعوی کیا ہے  کیوبا نے روس اور ایران سے 300 سے زائد جنگی ڈرونز حاصل کیے ہیں اور وہ امریکا پر ممکنہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جبکہ  کیوبا نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ممکنہ امریکی جارحیت کے لیے جواز تراشنے کی کوشش قرار دیا ہے۔کیوبا کے نائب وزیر خارجہ نے بھی سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے  کیوبا پر من گھڑت الزامات کا مقصد جارحیت کا جواز پیدا کرنے کی کوشش ہے جو لمحہ بہ لمحہ تیز ہوتی جا رہی ہے۔ امریکا ایک جارح ملک ہے اور کیوبا کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔