ایران کو روسی ساختہ جنگی ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کے شواہد ، امریکی ڈیفنس ویب سائٹ کا دعوی

واشنگٹن (آئی این پی )ایک امریکی ڈیفنس ویب سائٹ نے دعوی کیا ہے کہ ایران کو روسی ساختہ Mi-28 Havoc جنگی ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کے شواہد سامنے آنا شروع ہو گئے  ۔ویب سائٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں روسی ساختہ Mi-28NE جنگی ہیلی کاپٹر کو ایرانی دارالحکومت تہران کے اوپر پرواز کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر بھی سامنے آئیں جن میں کم از کم ایک Mi-28NE ہیلی کاپٹر ایران میں موجود دکھایا گیا۔ تاہم ویب سائٹ نے واضح کیا ہے کہ ویڈیو کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ کہاں اور کب ریکارڈ کی گئی۔ڈیفنس ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تصاویر غالبا تہران کے مہرآباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر واقع پارس ایروسپیس سروسز کمپنی کے ایک ہینگر میں لی گئی تھیں