وکیل نے موبائل دینے سے انکار کیا، جج افضل مجوکہ نے ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کر دی
ٓ اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد کی عدالت میں جج افضل مجوکہ اور وکیل صفائی کے درمیان تلخ کلامی دیکھنے میں آئی، جب وکیل نے عدالت کے دوران موبائل سے ویڈیو بنانے سے انکار کیا۔ جج نے موبائل دینے اور ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کی، جس پر وکیل نے سخت ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ وہ عدالت کے ریکارڈ میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے موبائل نہیں دے سکتے۔واقعہ کے دوران جج افضل مجوکہ نے کہا کہ اگر ویڈیو وائرل ہوئی تو یہ عدالتی مس کنڈکٹ تصور کی جائے گی۔ وکیل صفائی نے جواب دیا کہ جج موبائل مانگنے کا اختیار نہیں رکھتے اور اگر ضروری ہوا تو ان کا نمبر نکال لیں۔ وکیل نے مزید کہا کہ ان کی باتیں عدالت کے ریکارڈ میں شامل نہیں کی جاتی ہیں، جس پر جج نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی کارروائی میں نظم و ضبط برقرار رکھنا لازمی ہے