اسلام آباد (یواین پی) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کے دوران سینیٹر شبلی فراز نے جب وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر مملکت برائے خزانہ کی عدم موجودگی کا معاملہ اٹھایا تو اس کا جواب دینے کے لیے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کھڑے ہو گئے جس پر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ قائد حزب اختلاف بات کر رہا ہے اور وزیر قانون مداخلت کر رہا ہے، ماحول مت خراب کریں، ہمارے بات کرنے پر وزیر قانون سیخ پا نہ ہوں، ایسا نہیں ہونا چاہئے۔