پولیس اہلکار خائستہ مین،ساتھی نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کر تے حملہ ناکام بنایا
پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے علاقوں لکی مروت اور باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں مسلح افراد ہلاک کردئیے گئے ۔پولیس کے مطابق ضلع باجوڑ میں تھانہ برنگ کی سیلئی پٹی پولیس پوسٹ پر نامعلوم افراد کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اہلکار دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوا۔پولیس کے مطابق سیلئی پٹی پولیس پوسٹ پر رات گئے نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ حملے کے دوران پولیس اہلکار خائستہ مین سید دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگیا۔دوسری جانب لکی مروت کے علاقے شہبازخیل میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں ملزمان کا پیچھا کرکے دونوں مسلح افراد کوہلاک کردیا گیا۔