اسلام آباد (آئی این پی )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ممتاز صحافی، معروف کالم نگار، دانشور اور اردو ڈائجسٹ کے بانی الطاف حسن قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں سپیکر سردار ایاز صادق نے مرحوم الطاف حسن قریشی کی صحافت، ادب اور قومی شعور کی بیداری کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسن قریشی نے اپنی تحریروں، فکری بصیرت اور اصولی صحافت کے ذریعے کئی نسلوں کی رہنمائی کی ہے۔ ان کا شمار پاکستان کی صحافت کے ان معتبر ناموں میں ہوتا ہے جنہوں نے قومی و ملی اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا