پاکستان کواس وقت نوجوان قیادت کی ضرورت ہے جس کے لئے بلاول بھٹو بہترین انتخاب ہیں
حکومت کو پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر نظر ثانی کرنی چاہیے:گورنر پنجاب کی پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے گفتگو
لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ملاقات کی‘اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہاگورنر ہاوس کے دروازے عوام کے لئے کھول دیئے ہیں‘ پاکستان کواس وقت نوجوان قیادت کی ضرورت ہے جس کے لئے بلاول بھٹو زرداری بہترین انتخاب ہیں‘پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈلاک کی وجہ سے ملک کا نقصان ہورہا ہے‘صدر مملکت آصف علی زرداری مفاہمت کے بادشاہ ہیں‘دونوں فریقوں کو صدر آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت سے فائدء اٹھانا چاہیے ‘ملک کا موجودہ جمہوری نظام صدرآصف علی زرداری کی مثبت سیاسی سوچ کی وجہ سے چل رہا ہے، انہوں نے کہا پیکا یکٹ ترمیمی بل پرتمام صحافی برادری سراپا احتجاج ہے، حکومت کو پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر نظر ثانی کرنی چاہیے‘انہوں نے کہا پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ناراض جیالوں کو منانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا