وینزویلا کے صدر کو اغوا کرنے کے بعد دنیا ایٹمی جنگ کے خطرات سے دوچار ہے:سربراہ جے یوآئی
ڈی آئی خان(آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے وینزویلا کے صدر کو اغوا کرنے کے بعد دنیا ایٹمی جنگ کے خطرات سے دوچار ہے۔شور کوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر وانا اور لکی مروت کے عمائدین سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کمیونزم اور سرمایہ دارانہ جمہوریت کی ناکامی کے بعد عالمی نظام میں غیر معمولی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، پرانے سیاسی و اقتصادی نظاموں کی ٹوٹ پھوٹ نے دنیا کو جھنجھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سیاست کے تیزی سے تبدیل ہوتے تناظر میں پاکستان کی اجتماعی قومی قیادت کی بصیرت کی آزمائش شروع ہوگئی ہے، ان حالات میں سیاسی تنازعات کو گہرا کرنے کی بجائے قومی ہم آہنگی کو بڑھانے کی ضرورت ہوگی۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پچھلے 200 برس میں ہمارے خطہ نے بادشاہتوں، نوآبادیاتی جبریت، جمہوریت اور کمیونزم سمیت بہت سے نظام ہائے سیاست کو آزمایا، ان میں سے کسی نے بھی فلاح انسانیت کا فرض پورا نہیں کیا