انڈس ڈولفن کے تحفظ کیلئے وفاق اور صوبوں میں مشترکہ اقدامات پر اتفاق

پشاور(آئی این پی )نایاب اندھی ڈولفن کے تحفظ کیلئے  وفاق اور صوبوں میں مشترکہ اقدامات پر اتفاق کرلیا گیا  ۔وفاق، سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا نے عالمی اداروں کے ساتھ مل کر تحفظ  کے   پلان پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عالمی اداروں نے اندھی ڈولفن کے تحفظ سے متعلق تفصیلی رپورٹ ستمبر تک طلب کرلی ہے۔انڈس ڈولفن بایوسفیر ریزرو کی تجویز یونیسکو پروگرام کے تحت دی گئی ہے، ڈی آئی خان میں ڈولفن تحفظ کیلئے  5 کروڑ روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے۔