پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع میں لاکھوں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد حکومت نے صوبے بھر میں تمام غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹ کے مطابق غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کا دہشت گردی اور دیگر بدامنی کے واقعات میں استعمال ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا نے اہم اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق صوبے بھر میں تقریبا 4 لاکھ 50 ہزار گاڑیوں کی رجسٹریشن کی جائے گی جبکہ تمام نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی منظم پروفائلنگ بھی کی جائے گی