موٹر سائیکل کے سروس چارجز 500 سے بڑھا کر 1000 ، گاڑیوں کے سروس چارجز 2000 سے بڑھا کر 4000 روپے کیے جائیں گے:ایکسائز حکام
لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کے نظام میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت گاڑی شوروم سے نکلنے سے قبل ہی رجسٹرڈ کی جائے گی۔ ایکسائز حکام کے مطابق اس مقصد کیلئے پنجاب بھر کے تمام ڈیلرز کو ڈیلر وہیکلز رجسٹریشن سسٹم کا حصہ بنایا جائے گا۔ ایکسائز حکام نے سروس چارجز میں اضافے کا فیصلہ بھی کیا ہے، نئی تجویز کے مطابق موٹر سائیکل کے سروس چارجز 500 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے جبکہ گاڑیوں کے سروس چارجز 2000 روپے سے بڑھا کر 4000 روپے کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق پنجاب کی تمام موٹر رجسٹریشن اتھارٹیز کو ڈیلرز کی رجسٹریشن کے لیے فہرستیں فراہم کردی گئی ہیں