مستحق افراد کی رجسٹریشن پروگرام میں 11لاکھ افراد رجسٹرڈ

سوشیو اکانومک رجسٹریشن پروگرام میں ہدف کا حصول یقینی بنایا جا رہا:ڈی سی 
لاہور( کرائم رپورٹر) ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر پنجاب سوشیو اکانومک رجسٹریشن پروگرام جاری ہے، اب تک تقریباً 11 لاکھ افراد پی ایس ای آر میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں اور 114 کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے،جبکہ 9 لاکھ خاندانوں کی پی ایس ای آر میں رجسٹریشن مکمل ہو گیا ہے، 2 لاکھ سے زائد خاندانوں نے متعلقہ یوسیز میں وزٹ کر کے رجسٹریشن کرائی گئی ہے اور تقریباً 32 ہزار خاندانوں نے  بذریعہ آن آن لائن پورٹل رجسٹریشن کرائی گئی ہے،اسسٹنٹ کمشنرز سوشیو اکانومک رجسٹری پروگرام کی کامیابی کے لئے متحرک ہیں، تحصیل کینٹ میں 22501، رائیونڈ میں 28،831، شالیمار ٹائون میں 53296 رجسٹریشن ہو چکیں اور ماڈل ٹائون میں 55385، لاہور سٹی میں 79،026 رجسٹریشن ہو چکیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ سوشیو اکانومک رجسٹریشن پروگرام میں ہدف کا حصول یقینی بنایا جا رہا ہے اور کہا کہ نگہبان رمضان پیکیج سے مستفید ہونے والے خاندانوں کے سربراہان 15 فروری تک پی ایس ای آر میں رجسٹریشن یقینی بنائیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ رجسٹریشن کے لئے متعلقہ یونین کونسل میں قائم فرنٹ ڈیسک سے رجوع کریں۔