وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے پولیس کیلئے نئی گاڑیوں کی منظوری دیدی

 وفاقی حکومت کے رویئے کے باوجود پولیس کو جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں: سہیل آفریدی
پشاور ( آن لائن )  وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا  سہیل آفریدی  نے صوبے میں پولیس کی آپریشنل استعداد کار بڑھانے کے لیے نئی گاڑیوں کی  منظوری دے دی ۔وزیرِ اعلیٰ نے پولیس کے لیے نئی آپریشنل گاڑیوں کی خریداری کی سمری پر دستخط  کر دیے۔منظور شدہ گاڑیوں میں  4 اے پی سی، 39 سنگل کیب، 34 ڈبل کیب پک اَپ، 2 ریو، 15 پک اَپ  اور  7 دیگر گاڑیاں  شامل ہیں۔ان گاڑیوں کی فراہمی صوبے کے تمام اضلاع کے پولیس تھانوں کو کی جائے گی تاکہ آپریشنل استعداد اور رسپانس ٹائم میں بہتری  لائی جا سکے۔وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے عدم تعاون کے باوجود  صوبائی حکومت پولیس کو جدید سہولیات فراہم کر رہی ہے۔