بنگلا دیشی ٹیم 390 رنز بنا کر آئوٹ، پاکستان کو جیت کیلئے437 رنز کا ہدف

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4، ساجد خان نے 3 اور حسن علی نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا
     سلہٹ (یواین پی)سلہٹ میں پاکستان کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش ٹیم 390 رنز بناکرآئوٹ ہوگئی،پاکستان کو جیت کیلئے 437 رنز کا ہدف پورا کرناہوگا، تیسرے روز کے اختتام تک پاکستانی اوپنرز بغیر کوئی رن بنائے کیریز پر موجود ہیں۔سلہٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلا دیش ٹیم دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 390 رنز بناکر  آئوٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان کو جیت کیلئے 437 رنز کا ہدف پورا کرناہوگا۔ بنگلا دیش کی طرف سے کپتان نجم الحسن شنتو اور مشفق الرحیم نے 110رنز تین وکٹوں کے ساتھ تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔بنگلا دیش کے مشفق الرحیم نے 137 رنز، لٹن داس نے 69 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ محمود الحسن 52 ، مومن الحق 30 اور تیج الاسلام نے22رنزبنائے۔ پاکستان کی جانب سے پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4، ساجد خان نے 3 اور حسن علی نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔