بابراعظم آئوٹ آف فارم نہیں، امید ہے آنے والی سیریز میں رنز کریں گے‘ ہیڈ کوچ قومی ٹیم

لاہور (سپورٹس دیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم آوٹ آف فارم نہیں ہیں، جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی وہ اچھے ٹچ میں لگ رہے تھے، انہوں نے پریشر کو اچھا ہینڈل کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مائیک ہیسن کا کہنا تھا بدقسمتی سے بابراعظم رن آوٹ ہوئے اور اس کا تعلق فارم سے نہیں ہے، امید ہے بابر اعظم آنے والی سیریز میں رنز کریں گے۔مائیک ہیسن کا کہنا تھا جیت کا کریڈ ٹ کپتان شاہین آفریدی کو دینا چاہیے، انہوں نے اچھی کپتانی کی، کنڈیشنز سمجھ کر بولنگ میں اچھی تبدیلیاں کیں۔انہوں نے کہا کہ سر ی لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں تبدیلی ہوئی ہے، حسن نواز نہیں ہوں گے، حسن نواز فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں، وہ اچھا کھلاڑی ہے، سری لنکا کے خلاف عبدالصمد کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا، عبدالصمد ہانگ کانگ سکسز میں شرکت کے بعد اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔