وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو تباہ، سومنات بنادیں گے: جنید اکبر

 ہم موٹروے، جی ٹی روڈ ، مارگلہ کے پہاڑوں ، ڈی آئی خان سے آئیں گے،پچھلی مرتبہ لاشیں اٹھا کر واپس چلے گئے تھے، اس مرتبہ ایسا نہیں ہوگا
مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا جنید اکبر نے لانگ مارچ کے حوالے سے کہا ہے کہ پچھلی مرتبہ ہم لاشیں اٹھا کر واپس چلے گئے تھے، اس مرتبہ ایسا نہیں ہوگا، ہم اسلام آباد کو سومنات بنائیں گے۔ مردان میں ورکرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد جائیں گے اور ایک راستے سے نہیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم موٹروے اور جی ٹی روڈ سے بھی جائیں گے، مارگلہ کے پہاڑوں سے بھی اتریں گے اور ہم ڈی آئی خان سے بھی اتریں گے۔اسلام آباد کسی سیاسی جماعت کی جاگیر نہیںاپنے خطاب میں جنید اکبر نے کہا کہ پچھلی مرتبہ ہم اپنی لاشیں اٹھا کر واپس چلے گئے تھے اور ہم اس پوزیشن میں نہیں تھیکہ احتجاج کرسکتے، اس دفعہ ایسا نہیں ہوگا کہ لاشیں دفن کرکے خاموش رہیں۔