امریکہ کیساتھ مذاکرات پاکستان کے ذریعے جاری ہیں: ایرانی وزارتِ خارجہ

تہران(آئی این پی )ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی  نے کہا ہے کہ ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں رکھتے، امریکا کے ساتھ مذاکرات پاکستان کے ذریعے جاری ہیں۔ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل خطے کے لیے خطرہ ہیں، خطے کے ممالک، خصوصا یواے ای کو حالیہ واقعات سے سبق سیکھنا چاہیے۔ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں رکھتے، ہمیں خطے کے ممالک سے کوئی مسئلہ نہیں۔ امریکا کے ساتھ مذاکرات پاکستانی ثالثی کے ذریعے جاری ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لئے نئے طریقہ کار پر کام کر رہے ہیں، آبنائے ہرمز میں طریقہ کار کے حوالے سے سلطنت عمان کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔