’فائنل ڈیسٹینیشن: بلڈ لائنز‘ نے باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے

’فائنل ڈیسٹینیشن: بلڈ لائنز‘ نے باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے

ہالی ووڈ کی ہارر تھرلر فلم ’فائنل ڈیسٹینیشن: بلڈ لائنز‘ نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کر کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فلم، جو 16 مئی کو ریلیز ہوئی، نے رواں ہفتے 51 ملین ڈالرز کی کمائی کی ہے، جو اس فرنچائز کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی ہے۔ یہ فلم فائنل ڈیسٹینیشن سیریز کی چھٹی قسط ہے اور 14 سال بعد اس فرنچائز کی کوئی نئی فلم سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔فلم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ہالی ووڈ کے مرحوم اداکار ٹونی ٹوڈ کی آخری فلم ہے، جو گزشتہ سال انتقال کر گئے تھے۔فلم کی کہانی ایک خاندان کے گرد گھومتی ہے جو مختلف خطرناک اور خوفناک انداز میں موت کے شکار ہو رہا ہے۔

اس خاندان کی نوجوان لڑکی اسٹیفنی، جو کالج کی طالبہ ہے، اس خونی کھیل کو روکنے اور اپنے خاندان کو بچانے کے لیے راستہ تلاش کرتی ہے۔ اسے اپنی دادی سے معلوم ہوتا ہے کہ دادی نے کئی سال پہلے ایک پیشگوئی کی تھی، جس کی بدولت کئی زندگیاں بچائی جا چکی ہیں۔ اب اسٹیفنی کو یہ پتہ لگانا ہوتا ہے کہ اس خونی چکر کو کیسے ختم کیا جائے تاکہ مزید لوگوں کی جان بچائی جا سکے۔یہ فلم اپنے دلچسپ پلاٹ اور سنسنی خیز مناظر کی وجہ سے ہارر کے شائقین میں بہت مقبول ہو رہی ہے اور اسے بہت اچھی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔