بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے واضح کیا ہے کہ ایشیا کپ سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صبح سے گردش کرنے والی خبریں ان کے علم میں آئی ہیں، لیکن اس معاملے پر اب تک کوئی بات چیت یا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے باعث ایشیا کپ اور ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے مردوں اور خواتین کے ایشیا کپ سے دستبرداری کی نیت ظاہر کی تھی، لیکن اب بی سی سی آئی کی جانب سے اس کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔مزید برآں، بھارتی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا تھا کہ اس سال شیڈول ایشیا کپ کا انعقاد ممکن نہیں ہے، تاہم بی سی سی آئی نے اس حوالے سے کوئی حتمی اعلان نہیں کیا۔