سہ ملکی سیریز سے افغانستان کی دستبرداری ، پی سی بی نے نئی ٹیم سے رابطہ کرلیا

سہ ملکی سیریز سے افغانستان کی دستبرداری ، پی سی بی نے نئی ٹیم سے رابطہ کرلیا

 افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کے بعد، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق، پی سی بی اب زمبابوے کو شامل کرنے کے لیے تیار ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے مابین ٹرائی نیشن سیریز ہونے کا امکان ہے۔یہ سیریز نومبر 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے، اور اب اس کا نیا شیڈول جلد جاری کیے جانے کی توقع ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی اس سیریز سے اپنی دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں منعقد ہوگا اور 17 سے 29 نومبر کے دوران شیڈول ہے۔ اس اقدام سے پاکستان کی میزبانی والی سیریز کے انعقاد میں پیش رفت متوقع ہے اور اس کے بارے میں تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔