نیویارک کے معروف علاقے ٹائمز سکوائر پر بینک آف امریکا کی 32 سالہ وائس پریذیڈنٹ ایرن پیاسنٹی پر ایک حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گئیں۔
حملہ آور خاتون نے ایک اور شخص کو بھی نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق، حملہ کرنے والی خاتون کو موقع پر ہی گولی مارکر ہلاک کر دیا گیا۔ زخمی ایرن پیاسنٹی کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔ ایرن کی شادی 2 سال قبل ہوئی تھی۔ نیویارک سٹی کے میئر زہران ممدانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔