مونٹی نیگرو میں فائرنگ کے واقعات، 10 افراد ہلاک، حملہ آور خود کشی کرلی

مونٹی نیگرو میں فائرنگ کے واقعات، 10 افراد ہلاک، حملہ آور خود کشی کرلی

مونٹی نیگرو کے جنوبی یورپ میں تین مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

 حملہ آور کی شناخت 45 سالہ Aco Martinovic کے طور پر کی گئی ہے، جو کہ حملے کے دوران خود کو گولی مار کر خود کشی کر بیٹھا۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کا پیچھا کیا اور اس کے گھر کے قریب گھیرے میں لے لیا۔فائرنگ کا آغاز ایک ریسٹورنٹ سے ہوا، جہاں متعدد افراد زخمی ہوئے، اور بعد میں دیگر مقامات پر حملے کیے گئے۔ حملہ آور نے یہ کارروائیاں ایک ہی دن میں مختلف علاقوں میں کیں، جس نے پورے ملک میں خوف و ہراس پھیلادیا۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ حملہ آور کے ساتھ کسی قسم کی براہ راست دشمنی نہیں تھی، تاہم وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر ذہنی دباؤ میں تھا۔

وزیراعظم مونٹی نیگرو نے واقعے کے بعد ایک فوری بیان جاری کیا، جس میں کہا کہ قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے گا اور اس میں تمام آپشنز بشمول ہتھیار رکھنے پر پابندی کے بارے میں غور کیا جائے گا۔ اس واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سانحے کے بعد مونٹی نیگرو میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے دوران تمام عوامی اور سرکاری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ حکومت نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور پولیس کو اس معاملے کی تحقیقات میں مزید تیزی لانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔