قصور: پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے پر عدالت کے باہر فائرنگ، شوہر جاں بحق

 لڑکی کی جانب سے خاوند وقاص کے حق میں بیان دینے پر بھائی نے فائرنگ کی،ملزم فرار ،گرفتاری کے لیے کمیٹی تشکیل
 قصور(آئی این پی )قصور میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر عدالت کے باہر فائرنگ سے شوہر جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیل کے مطابق قصور میں پسند کی شادی کر نے والے جوڑے پر عدالت کے باہر فائرنگ کر دی گئی جس سے شوہر جاں بحق ہو گیا ،مقتول نوجوان وقاص کا تعلق نواہی گائوں روشن بھیلا سے تھا،وقاص کے خلاف اغوا ء کا مقدمہ تھانہ شیخم میں درج تھا۔پسند کی شادی پر لڑکی کے بھائی نے عدالت کے دروازے پرمقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا،عدالت میں لڑکی کی جانب سے اپنے خاوند وقاص کے حق میں بیان دینے پر بھائی نے فائرنگ کی۔ پو لیس نے ملزم عمران کی گرفتاری کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔