پسند کی شادی ،باپ کی بیٹی پر فائرنگ

پولیس کی بروقت کارروائی،متاثرہ لڑکی اور اس کا شوہر بحفاظت ریسکیو،ملزم کو گرفتار، مقدمہ درج کر لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)اوکاڑہ میں بیٹی نے والدین کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو جان سے مارنے کی کوشش کی، باپ نے فائرنگ کر دی۔کالر نے بتایا کہ بیٹی کا باپ اسلحہ لیکر اسے مارنے شوہر کے گھر آیا ہے۔15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس کا رابطہ کالر سے کروایا۔پولیس کی بروقت کارروائی،متاثرہ لڑکی اور اس کے شوہر کو بحفاظت ریسکیو کیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھاکہ خواتین گھر،دفتر یا عوامی مقامات پر خود کو غیر محفوظ محسوس کریں تو 15 پر کال کریں۔ خواتین کسی بھی سنگین صورتحال میں فوری ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں۔