حویلی پرفائرنگ،گائے ہلاک،مقدمہ درج

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ کسووال کے علاقہ نواحی چک 116 سات سی آر میں ایک سیاسی جماعت کے عہد یدار مہر منظور حسین کی حویلی پر 25 مسلح افراد کی آتشی اسلحہ سے فائرنگ، ایک گائے ہلاک، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق مہر منظور حسین نے تلہ خاندان سے 30 کنال زرعی راضی خریدی جس کا رمضان تلہ کو بڑا رنج تھا کہ صبح ڈھائی بجے رمضان تلہ، ارسلان، رضوان، امیر، کاشف، امتیاز، شہزاد محبوب، آ رکھا، نوشیر علی، دوست محمد نے دیگر 14 مسلح افراد کے ہمراہ رائفلوں، بندوقوں سے دھاوا بول دیا اور شدید فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں مہر منظور حسین کی ایک گائے مالیت تین لاکھ روپے گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گئی۔ پولیس کسووال نے مہر منظور حسین کی مدعیت میں 25 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے 8 ملزموں کو حراست میں لے لیا۔