لاہور(کرائم رپورٹر) ہربنس پورہ کے علاقے گولا کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک حویلی میں پانی بھرنے سے سات قیمتی مویشی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بتایا گیا ہے کہ بھینسیں حویلی میں بندھی ہوئی تھیں اور پانی بھر جانے کی وجہ سے ڈوب گئیں۔ متاثرہ شہری عامر نے ایل ڈبلیو ایم سی کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاکھوں روپے مالیت کے جانور ضائع ہو گئے ہیں۔ محنت کش شہری نے حکام سے امداد کی اپیل کی ہے۔