کار پرفائرنگ :3افراد قتل

 نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہباز ، شہزاد اور بھتیجا عاشر موقع پر دم توڑگئے،فاروق عرف بگا اور شفیق شدید زخمی ہو گئے
    فیصل آباد(خصوصی رپورٹ )فیصل آباد میں پرانی دشمنی کی وجہ سے چلتی کار پر فائرنگ سے 2بھائیوں سمیت 3افراد قتل کردیے گئے۔پولیس کے مطابق پینسرہ کے علاقے میں کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں تین افراد مارے گئے۔ فاروق عرف بگا 2بھائیوں شہباز اور شہزاد کے ساتھ گاڑی میں جا رہاتھا، بھتیجا عاشر اور دیگر بھی گاڑی میں سوار تھے۔ نامعلوم افراد نے چلتی کار پر فائرنگ کردی، جس میںشہباز ، شہزاد اور بھتیجا عاشر موقع پر دم توڑ گئے۔ فائرنگ سے فاروق عرف بگا اور شفیق شدید زخمی ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے افراد 83ج ب گلاں تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے کے رہائشی تھے۔ پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی نے گذشتہ سال نومبر میں زاہدی گجر کو قتل کیا تھا۔پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے اور مختلف افراد کے ابتدائی بیانات کی روشنی میں واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔