7افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کرنیوالے 2مرکزی ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ساندہ میں 7 افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کرنیوالے 2 مرکزی ملزمان کوگرفتار کر لیا گیاپولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ حسن زاہد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کیا،گرفتار ملزمان میں افضال اورعبدالرحمان عرف کالا شامل ہیں،ملزمان نے معمولی رنجش پر رفاقت ،مزمل وغیرہ اور7 افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیاتھاانچارج ساندہ حسن زاہد کا کہنا تھا کہ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے،ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی ،ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا مزید کارروائی شروع کردی