منہاج ویلفیئر فائونڈیشن:1200 خاندانوں کو رمضان پیکیج تقسیم

لاہور( خصوصی رپورٹ)منہاج ویلفیئر فائونڈیشن نے1200 سے زائد مستحق خاندانوں کو رمضان فوڈ پیکیج تقسیم کئیجن میں مہینے بھر کا راشن شامل ہے۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور،وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاداور ڈائریکٹر پراجیکٹس اینڈ انسٹیٹیوشنز منہاج ویلفیئر فائونڈیشن امجد شاہ موجود تھے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا ڈاکٹر طاہرالقادری کا انسانیت دوست پودا آج تن آور درخت بن چکا ہے اور اسکی چھائوں سے ہر سال ہزار ہا مستحقین فائدہ اٹھارہے ہیں۔امجد شاہ نے کہا ہماری کوشش ہے ہم ہر روز 12 ہزار مستحق خاندانوں تک رمضان فوڈ پیکیج پہنچائیں۔ بہت سارے سفید پوش ایسے ہیں جنکی خاموشی سے مدد کرنی چاہئے۔