پرندوں کی غیر قانونی تجارت،3تاجروں کا چالان

کتوں کیساتھ لڑائی کیلئے رکھے گئے 2 جنگلی سور بر آمد کر کے 1ملزم گرفتار 
لاہور ( کرائم رپورٹر ) وائلڈ لائف سٹاف گوجرانوالہ نے شہر سے بدیسی پرندوں کی غیر قانونی تجارت میں ملوث 3تاجروں کا چالان کرکے انہیں 50ہزار روپے جرمانہ کیا ، ایک دوسری کارروائی میں سانڈھوں کے غیر قانونی شکار ی کو گرفتار کر کے اس کیخلاف ایف آ ئی آ ردرج کر ادی گئی، اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر میانوالی محمد سلطان انجم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کتوں کیساتھ جنگلی سور کی لڑائی کیلئے رکھے گئے 2 جنگلی سور بر آمد کر کے 1ملزم کو گرفتار کر کے 70ہزار محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا اور سور قدرتی ماحول میں آ زاد کردئیے۔