واشنگٹن (آئی این پی )ایلون مسک کی کینیڈین شہریت نے ایک تنازعہ کی شکل اختیار کر لی ہے، جس کی حمایت برٹش کولمبیا کی مصنفہ کوالیا ریڈ اور نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن پارلیمنٹ چارلی اینگس نے کی ہے۔ان دونوں نے ایک درخواست شروع کی ہے جس میں ایلون مسک کی کینیڈین شہریت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ ایلون مسک کی سرگرمیاں، خصوصا غیر ملکی حکومتوں کے ساتھ تعلقات اور کینیڈا کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے والے اقدامات، ان کی شہریت منسوخ کرنے کی بنیاد فراہم کرتی ہیں۔ اب تک اس درخواست پر 340,000سے زائد افراد دستخط کر چکے ہیں۔