16لاکھ کے 30 موبائل فونز ریکور، مالکان کے سپرد

 پر سپیشل پولیس ٹیمزجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہیں:ڈی آئی جی
 لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں 16لاکھ سے زائد مالیت کے 30 موبائل فونز ریکور کرکے مالکان کے سپرد کر دیئے گئے ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور ذیشان اصغر کی ہدایات پر سپیشل پولیس ٹیمزجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہیںمختلف پولیس ٹیمز نے ای گیجٹ ایپ کے ذریعے 16 لاکھ سے زائد مالیت کے 30 موبائل ریکور کییایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید  کی ہدایات پر برآمد ہونے والے موبائل فونز اصل مالکان کے سپرد کر دیئے گئیڈی ایس پی لیگل شاہد صدیق نے ریکور ہونیوالے موبائل فونز شہریوں کے سپرد کیے،رواں سال کروڑوں روپے مالیت کے تقریباً 3000 موبائل فونز ریکور کر کے مالکان کے سپرد کیے جا چکے ہیں،شہریوں کے قیمتی فونز مختلف وارداتوں میں چھینے گئے، چوری ہوئے یا گم ہو گئے تھے،موبائل فونز واپس ملنے پر مدعی مقدمات نے انویسٹی گیشن پولیس کی کاوشوں کو سراہا ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کا کہنا تھا کہ شہری کسی بھی جرم سے متعلق اطلاع فوری طور پر پولیس کو ضرور دیں،شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز کوشاں ہیں،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔