لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ شہاب الدین میں حویلی کی چھت پر سونے والا 35سالہ جمشیدکو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ ترجمان ایدھی ایمبولینس کے مطابق 35 سالہ جمشید کو گذشتہ رات گئے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔مقتول کے جسم کے مختلف حصوں پر 4 گولیاں لگیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکرمردہ خانے منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔