9 مئی مقدمات: اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 6 نومبر تک توسیع

9 مئی مقدمات: اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 6 نومبر تک توسیع

9 مئی کے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذرِ آتش کرنے سمیت دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 6 نومبر تک توسیع کردی گئی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت میں اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے وکلا سے ضمانتوں پر دلائل طلب کرلیے۔سماعت کے دوران اعظم خان سواتی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جبکہ ان کے وکلا نے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی اور آئندہ سماعت پر عبوری ضمانتوں سے متعلق دلائل پیش کرنے کی ہدایت کردی۔