اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 12 فروری تک توسیع

اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 12 فروری تک توسیع

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے پانچ مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 12 فروری تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق، انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے اعظم سواتی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت، اعظم سواتی کے وکیل چودھری عدنان کلار نے پانچ مقدمات میں ان کے موکل کی حاضری سے معافی کی درخواست دائر کی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اعظم خان سواتی دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور مانسہرہ میں زیر علاج ہیں، جس کے باعث وہ سفر نہیں کر سکتے۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 12 فروری تک توسیع کر دی۔