سٹیڈیم میں شہداء کیلئے ایک منٹ کی خاموشی ، پاک فوج زندہ باد کے نعرے
راولپنڈی ( نیٹ نیوز) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر پی ایس ایل میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے، اسٹیڈیم پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر پی ایس ایل میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری بھی اسٹیڈیم میں آرمی چیف کے ہمراہ ہیں، اس موقع پر چیئرمین پی سی بی بورڈ محسن نقوی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آمد پر راولپنڈی اسٹیڈیم میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیااور گلوکاروں نے ملی نغمے پیش کئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے دوران بڑا اعلان کیا کہ پی ایس ایل کو بہادر مسلح افواج کے نام کرتے ہیں، پی ایس ایل کا آج کا دن پاک آرمی، کل کا دن پاک نیوی اور پاک فضائیہ کے نام کرتے ہیں۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں شہد