لندن(سپورٹس ڈیسک )میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے اپنے ممبرز سے درخواست کی ہے کہ وہ کل ( اتوار کو )آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے سٹیڈیم ضرور آئیں۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایم سی سی کے چیف ایگزیکٹو رابرٹ لاسن نے کلب ممبرز کو خط لکھا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ اتوار کو لارڈز میں ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے آئیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ ٹیم فائنل کے لئے کوالیفائی کرتی ہے یا نہیں مگر فائنل دیکھنے آئیں کیونکہ ممبرز کا لارڈز میں آکر میچ دیکھنا کلب کی ساکھ کے لیے اچھا ہے