سرپلس اساتذہ کو دوسرے سکولوں میں بھیجنے کافیصلہ

  اساتذہ کو ریشنلائزیشن کے ذریعے دوسرے سکولوں میں بھیجاجائے گا
لاہور (کرائم رپورٹر)سکولوں میں سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو ( ایس ٹی  آر )سے زائد اساتذہ کو دوسرے اداروں میں منتقل کرنے کا فیصلہ،سرپلس اساتذہ کو ریشنلائزیشن کے ذریعے دوسرے سکولوں میں بھیجاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سکولوں میں ایس ٹی آر سے زائد اساتذہ کو دوسرے اداروں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔مذکورہ سرپلس اساتذہ کو ریشنلائزیشن کے ذریعے دوسرے سکولوں میں بھیجا جائے گا۔ریشنلائزیشن کا عمل گرمی کی چھٹیوں میں مکمل کیا جائے گا۔سکول میں سب زیادہ عرصہ سے تعینات اساتذہ کو ٹرانسفر کیا جائیگا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کیمطابق گرمی کی چھٹیوں کے بعد متعلقہ اساتذہ نئے سکولوں میں جاکر پڑھائیں گے۔