توشہ خانہ ٹو کیس دوسرے بینچ بھیجنے کی استدعا پھر مسترد

 بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو کیس میں مزید معاونت کی ہدایت ، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ   میں   بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس فوری دوسرے بینچ میں بھیجنے کی استدعا ایک بار پھر مسترد ہو گئی۔ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل کو کیس میں مزید معاونت کی ہدایت کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے ہیں اعتراض کی صورت میں جج نے خود فیصلہ کرنا ہوتا ہیکہ بینچ سے الگ ہو یا نہ ہو، اعتراض کے نکتے پر مزید معاونت طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔