اساتذہ کا آٹومیٹک تبادلہ دوسرے سکولوں میں ہوگا، ریشنلائزیشن کا عمل دو ہفتوں میں مکمل ہوگا
سکول ٹھیکے پر دینے سے اساتذہ سرپلس ہوئے، رانا لیاقت علی نے بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا
لاہور (زیڈ این این) پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں تعینات 47 ہزار سرپلس اساتذہ کو خودکار نظام کے تحت دیگر سکولوں میں ٹرانسفر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی ریشنلائزیشن کا عمل آئندہ دو ہفتوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔دوسری جانب جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین رانا لیاقت علی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر سکول نجی اداروں کو ٹھیکے پر نہ دیئے جاتے تو اتنی بڑی تعداد میں اساتذہ سرپلس نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی نئی بھرتیوں کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار ملنا تھا مگر موجودہ پالیسیوں سے ملازمین کو دور دراز علاقوں میں بھیجا جا رہا ہے جو سراسر زیادتی ہے۔رانا لیاقت علی کا مزید کہنا تھا کہ اگر اساتذہ کو ان کی مرضی کے خلاف دور دراز علاقوں میں بھیجا گیا تو اساتذہ برادری بھرپور احتجاج کرے گی اور حکومت کو اس پالیسی پر نظر ثانی کرنی پڑے گی۔