ضمنی الیکشن پر1415 سرپلس اساتذہ کے تبادلوں کے آرڈر جاری

لاہور(خصوصی رپورٹ)ضمنی الیکشن پر1415 سرپلس اساتذہ کے رکے ہوئے تبادلوں کے آرڈر جاری کردیئے گئے ۔مختلف اضلاع میں 18 ستمبر کو ضمنی انتخابات ہونا تھے۔سیلابی صورتحال پرسرپلس اساتذہ کے تبادلے روکے گئے تھے۔لاہور میں تین سو سے زائد سرپلس اساتذہ کے آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔ضمنی الیکشن پرمتعلقہ اضلاع میں سرپلس اساتذہ کی ریشنلائزیشن رکی ہوئی تھی۔سرپلس اساتذہ کو ضرورت کے تحت کم اساتذہ والے سکولوں میں بھیجا گیا ہے۔