لاہور(کرائم رپورٹر)گلشن راوی کے علاقے میں14سالہ طالبہ کیاغوااورزیادتی کاافسوسناک واقعہ پیش آیاچیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ متاثرہ طالبہ کے گھر پہنچ گئیں۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیاحنا پرویز بٹ نے متاثرہ طالبہ کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور انصاف کی یقین دہانی کروائی۔ چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ 14سالہ طالبہ کیساتھ پیش آنیوالا ظلم ناقابلِ برداشت ہے،ایسے سفاک مجرموں کو قانون کیمطابق سخت ترین سزا دلائی جائے گی۔