شوہر اور دوسری بیوی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ، دونوں کو گرفتار کرلیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے شاہدرہ میں مقتولہ کے لواحقین سے ملاقات کی شوہر اور دوسری بیوی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کیدونوں گرفتار کر لیاحنا پرویز بٹ نے تعزیت کرتے ہوئے انصاف کی مکمل یقین دہانی کروائی نجمہ بی بی کو شوہر نذیر اور اس کی دوسری بیوی ارم بی بی نے زندہ جلا کر قتل کیا،شوہر اور دوسری بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں گرفتار کر لیا۔مقدمہ کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے۔حنا پرویز بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر فوری انصاف کی یقین دہانی کرواتی ہوں۔