حنا پرویز بٹ کی رجب بٹ کے بچوں سے زیادتی سے متعلق متنازع بیان کی مذمت

لاہور (شوبز ڈیسک) پنجاب اسمبلی کی رکن اور پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی سے متعلق متنازع بیان پر یوٹیوبر رجب بٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔حنا پرویز بٹ نے یوٹیوبر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے طرزِ عمل کی مذمت کی ہے۔رکنِ پنجاب اسمبلی نے سوال اٹھایا ہے کہ ایسے شخص کی حمایت جاری رکھنے والے افراد کی سوچ کیا ہے؟رکنِ پنجاب اسمبلی نے اپنے ایکس اکائونٹ پر ایک پوسٹ میں رجب بٹ کے نئے متنازع بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے انتہائی حساس موضوع پر مذاق کرنا کوئی ہنسی مذاق کی بات نہیں۔انہوں نے متنازع بیان کے بعد یوٹیوبر کے ردِعمل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ اس معاملے پر اعتراض کرنے والے لوگوں کے خلاف بھی رجب بٹ نے نامناسب رویہ اختیار کیا۔حنا پرویز بٹ نے لکھا ہے کہ میرے نزدیک جو لوگ آپ جیسی سوچ کی پیروی کرتے ہیں، وہ بھی نارمل نہیں لگتے۔