کوٹ رادھاکشن :درخت سے باندھ کر لڑکے پر تشدد

قصور(خصوصی رپورٹ) کوٹ رادھاکشن کے نواح میں ایک لڑکے کو درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔ رتی پنڈی کے رہائشی محمدعرفان نے پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن میں مقدمہ درج کر ایا کہ میرا بیٹا نور محمد نلکے سے پانی بھر کر واپس آرہا تھا توسرور وغیرہ نے اس کے ہاتھ پا ئوں جکڑ کر درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔