ڈھائی کروڑ کا سمگل شدہ ڈیزل ،3کروڑ مالیت کے 7مزدا ٹرک ضبط ،مقدمہ درج
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے کارروائیوں کے دوران پٹرول پمپوں سے 96ہزار 697 لٹر سمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا۔ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ رضانقوی کے مطابق کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کو یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ سمگل شدہ ایرانی ڈیزل کی بڑی مقدار ناردرن بائی پاس کے پٹرول پمپوں کے زیر زمین ٹینکوں میں ذخیرہ کی جاتی ہے اور بعدازاں اس سمگل شدہ ڈیزل کو 7مزدا ٹرکوں کے ذریعے شہر بھر میں منظم طریقے سے سپلائی کیا جاتا ہے۔معلومات کی بنیاد پر ناردرن بائی پاس کے پٹرول پمپوں پر کریک ڈائون کیا گیا جہاں سے 2کروڑ 50لاکھ روپے مالیت کا سمگل شدہ ڈیزل اور 3کروڑ روپے مالیت کے 7 مزدا ٹرک برآمد کیے گئے۔حکام نے مقدمہ درج کرکے سمگل شدہ ایرانی ڈیزل اور 7مزدا ٹرک ضبط کرلیے۔