لاہور (کرائم رپورٹر )کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ ملتان نے 16 غیر ملکی گاڑیوں سمیت کروڑوں روپے مالیت کی سمگل شدہ اشیا برآمد کر لیں۔سامان میں سگریٹس، ریڈئیل ایچ ٹی وی اور ایل ٹی وی ٹائر ،آٹو پارٹس ، سکمڈ دودھ پاؤڈر ،بیٹل نٹ، سولر انورٹرز، چائنا سالٹ،فیبرک، ٹیبز ،لیپ ٹاپ بھی شامل ہیں،2 سمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔