لاہور (کرائم رپورٹر ) کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ لاہو کی ٹیم نے مختلف کارروائیوں میں 750 ملین کی سمگل شدہ اشیا برآمد کرلیں۔سات کروڑ 27 لاکھ مالیت کی 12 گاڑیاں ضبط کر لیں ،14 مقدمہ درج کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی سات کروڑ 27 لاکھ مالیت کی 12 گاڑیاں ضبط کی گئیں، نومبر کے دوران سمگلنگ کے خلاف 14 مقدمہ درج کیے گئے۔کارروائیوں میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ٹائرز پکڑے گئے۔سمگل شدہ چھالیہ گٹکا خشک دودھ کا پکڑا گیا ،الیکٹرانکس یا آٹو پارٹس کیمیکل جوتے پکڑے گئے۔